لاہور( اباسین خبر) نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں تین روزہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق دو ہزار تین سو اٹھاسی یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے جنہیں حسن ابدال سے کرتارپور منتقل کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ اور انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔یاتری گوردوارہ دربار صاحب میں حاضری دے رہے ہیں، ماتھا ٹیک رہے ہیں اور مذہبی رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے حد محبت اور عزت ملی اور وہ خود کو گھر جیسا محسوس کر رہے ہیں۔
کرتارپور میں بیساکھی میلہ شروع، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد، پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف
2 دن قبل