لاہور( اباسین خبر)آذربائیجان اور صوبہ پنجاب کے درمیان جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل نظام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر علی ڈار نے آذربائیجان کی جدت و ڈیجیٹل ترقی ایجنسی کے وفد سے ملاقات کی، جس میں جدید طرزِ حکمرانی، ڈیجیٹل ڈھانچے اور نئی ایجادات کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام، عوامی سہولیات میں بہتری اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور طویل المدتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آذربائیجان اور پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
18 گھنٹے قبل