چار ملکی اجلاس کی تجویز عاصم منیر نے دی، ایران مذاکرات پر آمادہ

چار ملکی اجلاس کی تجویز عاصم منیر نے دی، ایران مذاکرات پر آمادہ

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی تھی، جسے ایران نے قبول کر لیا۔اسماعیل بقائی کے مطابق ایران آج تہران میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں، لبنان اور ایران کے خلاف جنگ سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان کے بقول یہ ملاقاتیں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک اور ایران کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت ہوں گی۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ تہران ہر ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، تاہم سفارت کاری کے راستے کھلے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے، جس میں پاکستان اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔بقائی نے امریکی مطالبات کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کے سامنے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے نتائج ایران کے لیے کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتے۔