مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق آزاد کشمیر حکومت کا سپریم کورٹ سے رہنمائی کیلئے ریفرنس دائر

11 گھنٹے قبل
مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق آزاد کشمیر حکومت کا سپریم کورٹ سے رہنمائی کیلئے ریفرنس دائر

مظفرآباد ( اباسین خبر) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں مہاجرین کے لیے مخصوص 12 نشستوں کے معاملے پر عدالتی رہنمائی طلب کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں آج ہوگی۔وزیر قانون آزاد جموں و کشمیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام ریاست کے مفاد میں اٹھایا ہے اور آئین و دستور کے تحت عدالت سے رہنمائی حاصل کرنا جائز اور قانونی عمل ہے۔ان کے مطابق اس معاملے میں حتمی فیصلہ آئینی تشریح اور عدالت کی رہنمائی کے بعد سامنے آئے گا۔