مظفرآباد ( اباسین خبر) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔انتخابی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کو برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔منظور شدہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، جبکہ انتخابی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول اصلاحات ضروری ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار ہیں اور ان معاملات کو قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جانا چاہیے۔اس کے ساتھ سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسلز، سول سوسائٹی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو کرانے کا اعلان
11 گھنٹے قبل