بنوں میں 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر بڑا سانحہ ٹال دیا گیا

2 گھنٹے قبل
بنوں میں 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر بڑا سانحہ ٹال دیا گیا

بنوں ( اباسین خبر)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود گل زمان مسجد، بنوں میرانشاہ روڈ کے قریب 10 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ماہر ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے خطرناک آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑے ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔