اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا کی بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیوں کے معاملے پر پاکستان کا مقف سامنے آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے استفسار پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکا نے بیلسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلا میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، 3 چینی کمپنیوں اور ایک چینی فرد شامل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معاملے کی تصدیق کردی ہے۔امریکی ترجمان میتھیو ملر کے مطابق چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز کیلئے راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری میں پاکستان کے ساتھ کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کہیں بھی ممنوعہ ہتھیاروں کے پھیلا اور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔
امریکا کی بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیوں کا معاملہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل
32