راو لپنڈی ( سپور ٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گیلی آٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب ٹاس کا فیصلہ امپائرز گرانڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق 1 بجے کریں گے۔دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا ہے تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا۔
راولپنڈی ٹیسٹ؛ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
45