لاس اینجلس( ماینٹر نگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔گزشتہ کچھ عرصے سے جینیفر لوپیز اور ان کے شوہر بین ایفلیک کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم اب بین الاقوامی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جینیفر لوپیز نے 20 اگست کو لاس اینجلس کانٹی سپیریئر کورٹ میں بین ایفلیک سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی، تاہم اس فنکار جوڑی کی جانب سے ابھی تک طلاق سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔قانونی دستاویزات میں جینیفر لوپیز نے بتایا کہ وہ اور بین ایفلیک 26 اپریل 2024 کو علیحدہ ہوگئے تھے لیکن قانونی کارروائی مکمل ہونے کی وجہ سے طلاق کی خبر کو خفیہ رکھا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بین ایفلیک سے علیحدگی کی وجہ سے جینیفر لوپیز مایوس اور اداس ہیں لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی طلاق کی خبر نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا ہے، مداح اس جوڑی کو ہمیشہ ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔
جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد بین ایفلیک سے طلاق مانگ لی
39