لاہور ( ا پنے رپورٹر سے)امیر جمعیت علما اسلام(ف) سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہدینی مدارس کیخلاف کوئی بھی کارروائی کسی صورت قابل قبول نہیں،دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور رجسٹریشن کے بہانے ان پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے،مدارس اسلامیہ غریب بچوں کی بہترین پرورش اور اعلی تعلیم کے حصول کا مو ثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو سیاسی ومعاشی دفاعی محاذ پرچیلنجز کا سامنا ہے۔صیہونی قوتوں کی سازشوں سے امت مسلمہ کو ایک مشکل ترین دور کا سامناہے، عالمی استعمار اور اقوام متحدہ کے دوغلاپن سے سوا ارب مسلمان سیاسی و معاشی استحصال کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ حکومت رجسٹریشن کی آڑ میں ایک دفعہ پھر مدارس کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا عزائم رکھتی ہے، تنظیمات کے تحت دینی مدارس نے پہلے بھی رجسٹریشن سمیت دیگر قانونی تقاضے پورے کئے مگر پھر بھی ہر حکومت نے آتے ہی دینی مدارس کی رجسٹریشن اور فنڈنگ کے طریقہ کار پر انگلیاں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی سرکوبی ایمانی فریضہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔
دینی مدارس کیخلاف کوئی بھی کارروائی کسی صورت قابل قبول نہیں’جے یو آئی
40