3
لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر، محمد اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔سعودی عرب میں موجود اعظم خان نے مقدس مقام سے اپنی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور اس عظیم موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کی یہ پوسٹ ان کے مداحوں کے درمیان بھی بہت پسند کی جا رہی ہے۔