پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 151 دن سے بند ہے جس کے نتیجے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ پاراچنار اور اپر و لوئر کرم کے 100 سے زائد دیہاتوں کی آبادی کو خوراک، علاج اور پیٹرول کی کمی کا سامنا ہے، جس سے عوام پریشان ہیں۔ضلع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے مشترکہ طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ 1 مارچ سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن کے دوران تعلیمی ادارے احتجاجا بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ کی آبادی کو ضروری سامان جیسے اسٹیشنری، یونیفارم اور پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے طلبہ اسکولوں تک نہیں پہنچ پائیں گے اور ان کی تعلیم متاثر ہوگی۔تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ جب تک آمد و رفت کے راستے نہیں کھولے جاتے اور پیٹرول کی سپلائی بحال نہیں کی جاتی، تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا جا سکے۔
کرم میں سڑکیں بند، تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کی دھمکی
4