پشاور( اباسین خبر)خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق بارشوں کی وجہ سے صوبے میں مجموعی طور پر 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 7 گھروں کو جزوی طور پر جبکہ 3 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔اٹھ مقام میں برفانی تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم شاردہ سے تاوبٹ تک رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ اڑنگ کیل، ہلمت، تاوبٹ میں 3 فٹ جبکہ پہاڑوں پر 5 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں گر گئیں اور رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سڑکوں اور بجلی کی بحالی کے لیے آپریشن شروع کیا جائے گا۔وادی نیلم سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جاری ہے جبکہ زیریں علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔
خیبر پختون خوا: بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق
4