راولپنڈی (ا پنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی دھرنا 12ویں روز بھی جاری ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر دھرنے کا شرکاء کا پارہ بھی ہائی ہوگیا،دھرنے کے شرکاء کی نان اور حلوے سے تواضع کی کئی، جماعت اسلامی کی قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں آئی پی پیز سے معاہدوں، مہنگی بجلی اور تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج 12 ویں روز میں داخل ہوگیا۔حکومت کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر دھرنے کا شرکائ کا پارہ بھی ہائی ہوگیا، جماعت اسلامی کی قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔کارکنان نے نمازفجر کی ادائیگی بھی پنڈال میں کی، ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ وقفے وقفے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔دھرنے کے شرکاء کی نان اور حلوے سے تواضع کی کئی، مزید کارکنان بھی پنڈال میں ٹولیوں کی صورت میں پہنچ رہے ہیں جبکہ کارکنان اور انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔گزشتہ روز کراچی میں گورنر ہاو?س کے سامنے بیٹھے دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا میٹنگ میں کہتے ہیں جماعت کی تجاویز قابلِ عمل ہیں مگر میڈیا میں کہتے ہیں تجاویز قابلِ عمل نہیں ہیں، بجلی کے بل کم کرنے میں ہی حکومت کی نجات ہے۔
راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی دھرنا 12ویں روز بھی جاری
44