کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کرنے والے سیاستدان بلوچستان کے مسائل پر کبھی احتجاج نہیں کرتے۔ مستونگ کے علاقے لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگانے والے بلوچستان کے مسائل پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اس لیے نکالا گیا کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے، اور 77 سال بعد بھی انہیں یہ نہیں معلوم کہ بلوچستان کا اصل مسئلہ کیا ہے۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگ اتنی بڑی سرزمین کے مالک ہونے کے باوجود ایک وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہیں۔ بلوچستان میں کئی آپریشنز ہو چکے ہیں، مگر ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اختر مینگل نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہونے والا آپریشن آج تک جاری ہے اور ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہماری خواتین کو رہا کیا جائے۔
مجھے کیوں نکالا پر احتجاج کرنے والے بلوچستان کے مسائل پر کیوں خاموش ہیں؟:اختر مینگل
11