10
پشاور( اباسین خبر) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا پتہ لگایا جا سکے اور انہیں گرفتار کیا جا سکے۔