55
سابق ایم پی اے صدر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ نازیہ راحیل ٹی ایچ کیو ہسپتال کی مانیٹرنگ کے لیے ممبر نامزد۔ تفصیل کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے سابق ایم پی اے نازیہ راحیل کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی مانیٹرنگ کے لیے ممبر نامزد کر دیا گیا ہے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے نامزدگی کے بعد سابق ایم پی اے نازیہ رحیل کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تمام شہریوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔