14
کراچی (اباسین خبر)سندھ میں سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر 8 چھٹیاں ہوں گی۔ 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 4 اپریل کو ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی پر بھی عام تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ 29 اور 30 مارچ، اور 5 اور 6 اپریل بروز ہفتہ اتوار بھی دفاتر بند رہیں گے۔بلوچستان میں بھی عید کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔