ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی انفلوئنسر، اداکار اور سوشل ایکٹوسٹ اورہان اوترامانی عرف اوری کو ویشنو دیوی مندر کے قریب شراب نوشی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، جموں و کشمیر پولیس نے اوری اور سات دیگر افراد کے خلاف کٹرا کے علاقے میں واقع ہوٹل میں شراب نوشی کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اوری اور دیگر افراد نے ویشنو دیوی مندر کے قریب شراب نوشی کی، جو کہ اس علاقے میں سختی سے ممنوع ہے۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مذکورہ افراد میں ایک روسی شہری بھی شامل ہے، اور ان تمام پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس گروپ میں درشن سنگھ، پرتھ رائنا، ریتک سنگھ، راشی دتہ، رکشیتا بھوگل، شاگن کوہلی اور آرزاماسکینا جیسے افراد بھی شامل ہیں۔کٹرا، جو کہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کا ایک قصبہ ہے، ویشنو دیوی مندر کے سبب دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا مرکز ہے۔ یہاں شراب نوشی کے خلاف سخت قوانین ہیں اور اس علاقے کو ہندوں کے مقدس ترین زیارتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی انفلوئنسر اوری اور سات دیگر افراد کے خلاف ویشنو دیوی مندر کے قریب شراب نوشی پر مقدمہ درج
2