لاہور ( اباسین خبر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کی تقریبات کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے اور خود نگرانی کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات رہے، جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بناتی رہیں۔ سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہے اور مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی گئی۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
پنجاب میں ہائی الرٹ، مسیحی عباداتی پروگراموں کی سکیورٹی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری
3