2
کو ئٹہ ( اباسین خبر)جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 11 مارچ کو کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو ٹراما سینٹر لایا گیا تھا۔ ان میں سے 9 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی حالت میں بہتری آ چکی ہے۔