3
اسلام آباد ( اباسین خبر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث تھا۔ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔