کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث مفتی عبدالباقی نے دم توڑ دیا،مقتول تراویح پڑھنے کیلئے مسجد جارہے تھے،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم تمام زاویوں سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عالم دین مفتی عبد الباقی ہسپتال میں دم توڑ گئے
1