کراچی( اباسین خبر) عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم مارکیٹوں میں 15 ویں روزے سے رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد خریداری کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنا اور رش کو کنٹرول کرنا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق طارق روڈ اتحاد سگنل تک تمام کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی مخصوص راستوں کی رہنمائی کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے رش کے دوران اہم شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں پر اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے جیسے کہ ملینئیم فلائی اوور، حیدری مارکیٹ، بورڈ آفس، صدر فوارہ چوک، جامع کلاتھ اور کلفٹن 3 تلوار سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ 1915 ہیلپ لائن پر اپنے مسائل یا تجاویز کے لیے رابطہ کریں۔
کراچی کی اہم مارکیٹوں میں رکشا، ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، پو لیس تعینا ت
5