کراچی ( ابا سین خبر)حکومت سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے دورے کے دوران اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ ستمبر 2025 کے بجائے مئی 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پنک اسکوٹر اور پنک ٹیکسی سروس خواتین کے لیے فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے لیے محفوظ سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کراچی کے لیے 180 بسوں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کی اپیل بھی کی۔حکومت سندھ نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے “آئی ورک فار سندھ” ایپ کا آغاز بھی کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کراچی کی نوکری پیشہ خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان
7