پشاور( اباسین خبر)ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، اور یہ وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیر دفاع کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو، اور اگر انہیں اس کا علم تھا تو انہوں نے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کو اسلام آباد کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی سرحدوں کا بھی ذمے دار سمجھا جاتا ہے، اور سیاسی بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو مارشل لا کا ساتھ دینے پر معذرت کرنی چاہیے، اور بہتر ہوگا کہ وہ فارم 47 پر بھی معذرت کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے استعفی دیں۔
وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے: بیرسٹر سیف
2