کراچی ( کامرس ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔ عالمی سطح پر خریداری میں اضافے سے سونے کی مقامی قیمتوں میں مسلسل نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 18 دن کے وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کے اضافے سے 2,988 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 4,700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 4,030 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے کی سطح پر آ گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 90 روپے کے اضافے سے 3,530 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 3,026 روپے تک جا پہنچی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2,800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا، جس سے قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
سونے کی قیمت عالمی اور مقامی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
1