2
ڈینور( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں ڈینور ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 178 مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق، طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا کہ اچانک آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ تاہم، ذرائع کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام نے کہا کہ تمام مسافر بروقت طیارے سے باہر نکال لیے گئے اور ایمرجنسی رسپانس کے عمل کے تحت آگ پر قابو پا لیا گیا۔