کوئٹہ( اباسین خبر) کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل رہی۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج بھی روانہ نہ ہو سکیں۔یاد رہے کہ کچھی میں ٹرین پر حملے کے بعد ٹرین سروس تین روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے ردعمل میں پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ “جعفر ایکسپریس کے واقعے نے رولز آف دی گیم کو تبدیل کر دیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوں کو ٹرینوں، بسوں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور بیرونی قوتوں کی مدد سے نشانہ بنائے۔”
ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سروس بند
2