لاہور( اباسین خبر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ ہولی، جو کہ بہار کے موسم کی آمد کا جشن ہے، رنگوں کا تہوار بھی کہلاتا ہے۔ یہ تہوار دو دن تک جاری رہتا ہے، جس کے پہلے دن مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، جہاں بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں خاص طور پر سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد اور تھرپارکر میں ہولی کی تقریبات میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم کمیونٹی بھی شریک ہو کر مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہرہ کرتی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، اور اس سے نئے آغاز اور تجدید تعلقات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں خوشی، کامیابی اور خوشحالی لے کر آئے۔
ہندو برادری آج اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیگی
2