3
لاہور( اباسین خبر) پاکستان کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برسا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی۔ مری میں بھی بادل برسے، اور پنجاب کے شہروں منڈی بہاالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش نے موسم کو دلکش بنا دیا۔خیبرپختونخوا کے علاقے چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بھی موسم نے رنگ بدل لیا۔