اوٹاوا( مانیٹرنگ ڈیسک)مارک کارنی جمعے کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 59 سالہ مارک کارنی کو اگلا وزیرِاعظم نامزد کیا تھا۔مارک کارنی کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کے لیے سیاہ دن لائے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمارے وسائل، پانی، زمین اور ہمارا ملک چاہتا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو پارٹی کا سربراہ منتخب کیا، اور 85.9 فیصد ووٹ سے وہ کینیڈا کے آئندہ وزیرِاعظم منتخب ہوئے ہیں۔
مارک کارنی جمعے کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
4