1
جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔عبدالرزاق خوجہ بدھ کی صبح جدہ میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ابتدائی عمر سے ہی خطاطی کا شوق پایا تھا اور سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔سعودی عرب کی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن نے عبدالرزاق خوجہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔