حب( اباسین خبر)اے وی سی سی، وفاقی ادارے اور سی پی ایل سی نے حب بلوچستان میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا۔آپریشن حب وندر علاقے میں کیا گیا، جس میں اغوا برائے تاوان کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے تکنیکی ڈیٹا کے تجزیے کی مدد سے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔16 سالہ عبید اللہ کو 5 مارچ کو منگھوپیر سے نماز تراویح کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جس پر اہلخانہ نے منگھوپیر تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس اور سی پی ایل سی کے مشترکہ آپریشن کے بعد مغوی بچے اور ملزمان کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حب بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن، مغوی بچہ بازیاب، تین اغوا کار گرفتار
9