کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)کراچی میں خسرہ کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں بچے مختلف اسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں۔وارڈ انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں اس وقت 17 خسرہ کے مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں 8 بچے 1 سال سے کم عمر کے ہیں۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں بھی خسرہ کے مریض بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، اور یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ کے باعث ایمرجنسی میں آ رہے ہیں۔ماہرین صحت نے والدین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خسرہ کی ویکسینیشن کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ اس موذی بیماری سے مزید بچا ممکن ہو سکے۔
کراچی میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، درجنوں بچے اسپتالوں میں داخل
11