5
لاہور ( اباسین خبر)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلیئر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ نے افاق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دیا جائے کیونکہ پارٹی کی جانب سے الیکشن نہیں کرائے گئے تھے۔عدالت نے اس درخواست کی جلد سماعت کی منظوری دیتے ہوئے اسے 14 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔