راولپنڈی( اباسین خبر)راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اس کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہو رہی تھی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی عدالت میں حاضری لگوانے کے لیے پہنچے۔ایڈووکیٹ فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ عدالتی مصروفیات کے باعث سماعت 9 اپریل تک ملتوی کی جارہی ہے۔ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونا تھی، مگر صبح کے وقت انہیں بتایا گیا کہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے اے ٹی سی راولپنڈی میں ہوگی۔بعدازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی
3