لاہور( اباسین خبر)محکمہ داخلہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بچوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے ابتدائی کلاسز کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی شامل کی جائے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس آگاہی کے ذریعے بچے مناسب اور نامناسب رویے کو پہچان کر انہیں رپورٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کریں گے۔ والدین اور اساتذہ کو یہ تعلیم دینی چاہیے کہ بچے گھر اور اسکول میں کسی بھی نوعیت کے نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کریں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ذہنی دبا کا شکار رہ سکتے ہیں، لہذا بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دلانا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے نہ ڈریں بلکہ انہیں بے نقاب کریں۔ اس مقصد کے لیے ماہرین سے مشاورت کر کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے ماڈیول کو شامل کیا جائے۔
پنجاب حکومت کا بچوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے حوالے سے آگاہی دینے کا فیصلہ
3