اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانش یونیورسٹی دنیا میں ایک نمایاں ادارہ بنے گی، جو نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ یونیورسٹی اپلائیڈ سائنسز کے شعبے میں مہارت حاصل کرے گی، اور اس میں دنیا بھر کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کا ادارہ پہلے کبھی نہیں بنایا گیا، اور یہ ملک میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔شہباز شریف نے اس منصوبے کے تخمینہ 190 ملین پانڈ کی بات کی، جو سپریم کورٹ کے اکانٹ میں آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رقم بددیانتی سے غیر متعلقہ اکانٹ میں منتقل کی گئی تھی، اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ یہ رقم حکومت پاکستان اور عوام کی ملکیت ہے، جسے عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کادانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
3