لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرانے کے عوض لاکھوں روپے رشوت لی تھی، جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس کارروائی پر کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو شکایات کی فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا افسر کرپشن کے الزام میں گرفتار
4