کوئٹہ ( اباسین خبر)کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے، جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کی گئی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جیسے ہی بولان کے علاقے آب گم کے مقام پر پہنچی، دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا اور شدید فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریلوے حکام کے ابتدائی ردعمل کے مطابق، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ جعفر ایکسپریس ٹرین صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، اور دہشت گردوں نے بولان کے علاقے پیروکنری میں اس پر فائرنگ کی۔
کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کاجعفر ایکسپریس ٹرین پر قبضہ کرنے کا دعوی
4