پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام لگایا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں اور مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور نااہلی کی نذر ہو رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اور مریم نواز نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید الزام عائد کیا کہ چچا نے وفاق میں اور بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔یہ بیان سیاسی سطح پر ایک نیا تنازعہ پیدا کر سکتا ہے اور پنجاب کے حکومتی حلقوں میں مزید ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔
پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے:بیرسٹر ڈاکٹر سیف
3