کراچی ( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک اگر نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں ان مسائل کا حل نکالنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ یہ مسائل بڑھنے سے پہلے ان کا حل تلاش کیا جا سکے۔نارتھ کراچی میں ایک ریسٹورنٹ میں سحری کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بیرون ملک سے سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے کراچی اور سندھ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایم این ایز کو فنڈز فراہم کرے گی جو شہر اور صوبے کی ترقی کے لیے استعمال ہوں گے۔گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماں سے گفتگو کی تھی، جنہوں نے انہیں آئین کے حوالے سے وضاحت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں پانی اور بجلی کی کمی ہے تو اس پر آواز اٹھانا ضروری ہے تاکہ عوام کو سہولت ملے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی موجودہ ترجیح عوام کی ترقی ہے اور اس مقصد کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بارش کے پانی سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے ہر قومیت کے لوگوں کو یکجا ہونا پڑے گا۔گورنر سندھ نے آخر میں کہا کہ وہ اپنے شہدا کے خون کی وجہ سے گورنر بنے ہیں اور ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کارشوں سے سرمایہ کارپاکستان آ رہے ہیں:گورنر سندھ
1