دبئی ( سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی وہ واحد آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر سفید کوٹ پہنایا جاتا ہے۔ یہ سفید کوٹ نہ صرف ایک اعزاز کی علامت ہے بلکہ کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور جیت کے سفر کی نشانی بھی سمجھی جاتی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس میں ہر میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس میں ٹیمیں نہ صرف ٹرافی بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو برتری اور عزم کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفید کوٹ ایک اعزازی بیج ہے جو چیمپئنز کی شان کو بڑھاتا ہے۔ یہ کوٹ کھلاڑیوں کے بے مثال عزم اور محنت کی نمائندگی کرتا ہے، جو نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ایک نشان بن چکا ہے۔ سفید کوٹ پہننا اس سفر کی نمائندگی کرتا ہے جہاں کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے ہر چیز دا پر لگا دیتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں یہ سفید کوٹ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے ایک منفرد اور باوقار اعزاز ہوتا ہے، جو ان کی کرکٹ میں بہترین کارکردگی اور فتح کو سراہتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا سفید کوٹ: ایک اعزازی علامت ہے:آئی سی سی
1