لندن ( ہیلتھ ڈیسک)برطانیہ میں ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے ایک نیا طریقہ دریافت کیا گیا ہے جو بنیادی الڈوسٹیرونزم (Aldosteronism) سے وابستہ بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید علاج “ٹارگیٹڈ تھرمل تھراپی” (ٹی ٹی ٹی) کہلاتا ہے، جو جسم میں نمک کے اضافی ذخیرے کے ذمے دار نوڈولس کو ختم کرتا ہے۔یہ علاج تقریبا نصف ملین افراد کو فائدہ پہنچائے گا جو خطرناک حد تک بلند بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ بلڈ پریشر کو اکثر “خاموش قاتل” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہزاروں سالانہ اموات کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر جب یہ فالج یا ہارٹ اٹیک جیسے خطرات کا پیش خیمہ بن جائے۔ٹارگیٹڈ تھرمل تھراپی میں نوڈولس کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ وضع کیا گیا ہے جو نمک کے اضافے کا سبب بنتا ہے۔ روایتی طور پر، پرائمری الڈوسٹیرونزم کی تشخیص کرنے والے مریضوں کو محدود علاج کے اختیارات ملتے ہیں، جن میں جراحی یا اسپیرونولاکٹون دوا کی مستقل ضرورت شامل ہوتی ہے تاکہ سنگین قلبی خطرات کو کم کیا جا سکے۔پرائمری الڈوسٹیرونزم اس وقت ہوتا ہے جب ایڈرینل غدود پر نوڈولس بڑھتے ہیں، جو گردے سے ملحق ہوتے ہیں اور ایلڈوسٹیرون سمیت تین اہم ہارمونز پیدا کرتے ہیں۔ یہ نوڈولس ایلڈوسٹیرون کی ضرورت سے زیادہ سطح پیدا کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر کی سطح 200/130 تک پہنچ سکتی ہے، جو صحت مند سمجھی جانے والی سطح 120/80 سے بہت زیادہ ہے۔لندن اور کیمبرج کے محققین کے تیار کردہ جدید طریقے، جسے “اینڈواسکوپک الٹراسانڈ گائیڈڈ ریڈیو فریکونسی ایبلیشن” کہا جاتا ہے، میں سوئی کے ذریعے دوا جسم میں داخل کی جاتی ہے تاکہ نوڈولس کو نشانہ بنایا جا سکے۔ یہ علاج مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور ہائی بلڈ پریشر کی اس مخصوص حالت کے لیے ایک حتمی حل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برطانیہ میں بلڈ پریشر کے لیے نیا علاج دریافت، لا کھوں مر یض مستفید ہو نگے
1