کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی سینٹرلائزڈ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘بلیو اسکائی’ کی ٹیکنالوجی پر مبنی انسٹاگرام کے متبادل ایپلی کیشن ‘فلیشس’ کو متعارف کرایا گیا ہے۔’فلیشس’ ایپ تقریبا انسٹاگرام جیسی ہے، جہاں صارفین ویڈیوز کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس ایپ پر تحریری پوسٹس شیئر نہیں کی جا سکتیں، لیکن سٹوریز میں تحریر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ‘فلیشس’ کو انسٹاگرام کا متبادل سمجھا جا رہا ہے، تاہم اس کے تخلیق کاروں کا دعوی ہے کہ ان کا پلیٹ فارم مختلف ہے۔’فلیشس’ کو جرمنی کے ڈویلپرز نے تیار کیا ہے اور یہ انسٹاگرام کی طرح ہے، جہاں صارفین بیک وقت چار تصاویر اور ایک منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ ‘فلیشس’ کا ‘بلیو اسکائی’ سے کوئی براہ راست تعلق نہیں، لیکن اس ایپ کے صارفین بلیو اسکائی تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جیسا کہ انسٹاگرام کے صارفین تھریڈز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔’فلیشس’ کو ابھی محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، لیکن مستقبل میں اس کے عام صارفین کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
جد یدٹیکنالوجی پر مبنی انسٹاگرام کے متبادل ایپلی کیشن ‘فلیشس’ متعارف
1