لاہور( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ میں رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے لاہور میں تین ملکی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ واپس اسی گراونڈ میں کھیل کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ راچن رویندرا کا کہنا تھا کہ ٹاپ سطح پر برقرار رہنے کے لیے ہر شعبے میں تسلسل کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے، چاہے وہ بیٹنگ ہو، بالنگ یا فیلڈنگ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کا تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے، اور ٹیم نے اچھے کھیل کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
ٹاپ میں رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے، راچن رویندرا
2