2
کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان کانسٹیبلری کو ایف سی میں ضم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ کریں گے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل ایف سی ساتھ بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی انضمام کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔کمیٹی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر 12 کور کو مارچ کے تیسرے ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔