تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج کا یہ پیش قدمی مسحرہ پر قبضے کے بعد تل المال کے پہاڑوں تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں علاقے میں جاری ہیں، اور بلڈوزرز کے ساتھ فوجی کمک بھی وہاں موجود ہے۔ تل المال کا علاقہ درعا میں واقع ہے، جو ایک اہم مقام تھا جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود تھی۔یہ پیش قدمی شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جا رہی ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی شام میں غیر قانونی پیش قدمی جاری، 13 کلومیٹر کا علاقہ قبضہ کرلیا
2