نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر بھارتی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کشمیر سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور غیرجانبدار صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وولکر ترک نے کہا کہ بھارت میں قوانین کا استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے تشدد اور نقل مکانی کے بحران پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے صحافیوں کو ہراساں کرنے پر فکر مند ہیں: اقوام متحدہ
2